ضلع کے دھرپلی منڈل کے واڈی دیہات میں سائیماں کے شوہر گنگا رام کی اس ماہ کی 4تاریخ کو کورونا سے موت ہوگئی۔اس کی بہو سندھیاجو اس مرض سے متاثر تھی کی بھی حیدرآباد میں علاج کے دوران اس ماہ کی 14تاریخ کو موت ہوگئی۔
تلنگانہ :کورونا سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی اندرون 15دن موت
کورونا وبا نے کئی افراد کی جانیں لی ہیں۔تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں اس موذی مرض کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی 15دن میں موت ہوگئی۔
تین افراد کی اندرون 15دن موت
سندھیا حاملہ تھی۔اس نے بچہ کو جنم دیا جس کے فوری بعد اس کی کورونا سے موت ہوگئی۔سندھیا کی موت کے پانچ دن بعد اس کی ساس لتا کی بھی کورونا سے موت ہوگئی۔وہ بھی اس موذی مرض سے متاثر تھی۔
اندرون 15دن ایک ہی خاندان کے تین افراد کی کورونا سے موت ہونے کے سبب علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔