اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کا اجلاس منعقد

کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے صحافیوں کے خاندان کو مرکزی حکومت 5 لاکھ اور ریاستی حکومت 1 لاکھ روپیہ کی امداد جاری کر رہی ہے۔ متوفی اردو صحافیوں کے خاندانوں کو بھی مرکزی و ریاستی حکومت کے ویلفئر فنڈ اسکیم سے مالی امداد کی اجراء کے لیے فیڈریشن کی جانب سے بھر پور کوشش اور رہنمائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تلنگانہ اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کا اجلاس منعقد
تلنگانہ اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کا اجلاس منعقد

By

Published : Jul 1, 2021, 7:29 PM IST

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے سبب انتقال کرجانے والے اردو صحافیوں کے خاندانوں کو ریاستی و مرکزی حکومتوں کی جانب سے دی جانے والی مالی امداد جاری کرنےکے لیے بھر پور رہبری و رہنمائی کرنے اور ریاست بھر کے اردو صحافیوں کو مفت اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کسی نجی ہسپتال سے اشتراک کرنے تلنگانہ اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن (ٹی ایس یو ڈبلیو جے ایف) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

فیڈریشن کا اجلاس جناب ایم اے ماجد صدر فیڈریشن و رکن پریس کونسل آف انڈیا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کےاردو صحافت پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ریاستی اور مرکزی حکومتیں صحافیوں کی بہبود کے لیے مختلف اسکیمات روبہ عمل لا رہی ہے لیکن اردو صحافی اس سے لا علم ہیں۔ اسی لئے فوائد سے استفادہ حاصل نھیں کرپا رہے ہیں۔

کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے صحافیوں کے خاندان کو مرکزی حکومت 5 لاکھ اور ریاستی حکومت 1 لاکھ روپیہ کی امداد جاری کر رہی ہے۔ متوفی اردو صحافیوں کے خاندانوں کو بھی مرکزی و ریاستی حکومت کے ویلفئر فنڈ اسکیم سے مالی امداد کی اجراء کے لیے فیڈریشن کی جانب سے بھر پور کوشش اور رہنماء کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہیلت کارڈ کسی بھی ہسپتال میں قبول نھیں کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے صحافی اپنے اور اپنے اراکین خاندان کے علاج و معالجہ کے لیے پریشان ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر فیڈریشن کی جانب سے ریاست کے اردو صحافیوں کے لیے کسی نجی ہسپتال سے اشتراک کرتے ہوے مفت اور معیاری طبی سہولت فراہم کرنے جلد از جلد اردو جرنلسٹ فری ہیلت کارڈ جاری کرنے کے امکانات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اہل اردو صحافیوں کو سفید راشن کارڈ کے اجراء کے لیے وزیر سیول سپلائز سے ملاقات کرنے' ڈیجیٹل شعبہ میں کام کرنے والے صحافیوں کے لیے مختصر مدتی کورس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر فیڈریشن کی سالانہ ایوارڈ تقریب جو کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب ملتوی ہوگئی تھی اگر حالات سازگار رہیں تو 7 اگست کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آندھراپردیش: وزیراعلی جگن نے وائی ایس آر بیمہ متعارف کیا

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details