اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: وزیر صحت نے حفظان صحت کی برقراری کی ضرورت پر زور دیا

ریاست تلنگانہ کے وزیر فنانس اور وزیر صحت ہریش راؤ نے کورونا وائرس کے پیش نظر حفظان صحت کی برقراری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے آج سدی پیٹ ضلع کی انٹی گریٹیڈ سبزی و میٹ مارکیٹ کا معائنہ کیا۔

telangana state minister statements on health in view of coronavirus
وزیر صحت نے حفظان صحت کی برقراری کی ضرورت پر زور دیا

By

Published : Apr 19, 2020, 7:22 PM IST

اس موقع پر انہوں نے دکانداروں سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مارکیٹ کو تمام قسم کے جراثیم اور بیکٹریا سے پاک بنایا جائے۔

انہوں نے وہاں موجود پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کی کہ وہ مارکیٹ میں سبزی اور گوشت کی خریداری کے لیے آنے والوں کے درمیان سماجی فاصلہ کی برقراری کو یقینی بنائیں، تاکہ سدی پیٹ میں کورونا کی روک تھام کی جا سکے۔ انہوں نے مارکیٹ میں خریداری کے لیے آنے والے افراد سے بھی ملاقات کرتے ہوئے ان سے مختلف استفسارات کئے۔ ساتھ ہی انہوں نے سماجی فاصلہ کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے گاہکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پلاسٹک کی تھیلیوں کے بجائے اسٹیل کے ڈبے گوشت کی خریداری کے لیے اپنے ساتھ لائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details