اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: کوئلہ کی کان میں چھت گرا، دو مزدور ہلاک

تلنگانہ میں کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے دو مزدوروں کی ملبے میں پھنسنے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔ لاشوں کو تقریباً 6 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نکالا جا سکا۔ بعد ازاں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔

By

Published : Apr 8, 2021, 1:06 PM IST

تلنگانہ:کوئلہ کی کان میں چھت گرپڑی، دو مزدور ہلاک
تلنگانہ:کوئلہ کی کان میں چھت گرپڑی، دو مزدور ہلاک

تلنگانہ کے جئے شنکر بھوپال پلی ضلع میں سنگارینی کالریز کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے دو مزدوروں کی لاشیں کل شب تقریباً 10.30 بجے کاکتیہ 6 کوئلہ کی کان سے نکالی گئی۔

مہلوکین کی شناخت ضلع پداپلی کے گاوریڈی پیٹ کے رہنے والے 51سالہ نرسیا اور منچریال ضلع کے وینکٹ راو پیٹ گاوں کے رہنے والے 53سالہ شنکرئیا کے طورپر کی گئی ہے۔

عہدیداروں کے مطابق یہ دونوں سیکنڈ شفٹ کی ڈیوٹی کرنے کیلئے کان میں گئے تھے۔ تاہم وہ ملبے میں پھنس گئے کیونکہ اس کان کی دیوار ان پر گر پڑی۔ ان کو بچانے کے لئے سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ کی دس رکنی ٹیم بشمول منیجر ٹیگور سنگھ اور سیفٹی آفیسر پانڈے کان میں گئے۔ تاہم ان کو اس میں کامیابی نہیں ملی۔

لاشوں کو تقریباً 6 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نکالا جا سکا۔ بعد ازاں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ مقامی رکن اسمبلی جی وینکٹ رمنا ریڈی اطلاع ملتے ہی کان پہنچے جنہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا۔

اسی دوران وزیر پنچایت راج ای دیاکر راو نے متعلقہ حکام سے بات کرتے ہوئے ان حالات کے بارے میں تفصیلات حاصل کی جس کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔انہوں نے مہلوکین کے خاندانون کے ساتھ گہرے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ساتھ ہی وزیر موصوف نے یقین دہانی کروائی کہ مہلوکین کے ورثہ کی حکومت ممکنہ مدد کرے گی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details