اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: شدید بارش سے متاثرہ 16 اضلاع میں راحت اقدامات - تلنگانہ کی خبریں

چیف سکریٹری سومیش کمار نے کلکٹرز کو ہدایت دی کہ وہ صورتحال پر قریبی نظررکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع میں کنٹرول رومز کا قیام عمل میں لایاجائے اورنشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ضرورت پڑنے پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

تلنگانہ: شدید بارش سے متاثرہ 16اضلاع میں راحت اقدامات
تلنگانہ: شدید بارش سے متاثرہ 16اضلاع میں راحت اقدامات

By

Published : Jul 23, 2021, 5:25 PM IST

تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاست کے شدید بارش سے متاثرہ 16 اضلاع میں کسی بھی قسم کے جانی یا پھر مالی نقصان کو روکنے کے لیے جنگی خطوط پر بچاؤ اقدامات کریں۔

کمار نے عادل آباد، کھمم، کریم نگر اور ورنگل کے شدید بارش سے متاثرہ 16 اضلاع کے کلکٹرز، ایس پیز کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی اور ان اضلاع میں صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

چیف سکریٹری نے کلکٹرز کو ہدایت دی کہ وہ صورتحال پر قریبی نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع میں کنٹرول رومز کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ساتھ ہی نشیبی علاقوں کے عوام کو ضرورت پڑنے پر محفوظ مقامات منتقل کیا جائے۔

تمام محکمہ جات کو چاہئے کہ وہ قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آبی ذخائر کے پشتے نہ ٹوٹنے پائیں۔انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی، بجلی کی سپلائی اور سینی ٹیشن کو اولین ترجیح دی جائے۔

چیف سکریٹری نے تمام کلکٹرز کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت ان کو تمام طرح کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ ان کو مشورہ دیا گیا کہ وہ راہل بوجا اسپیشل چیف سکریٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ساتھ کسی بھی قسم کی مدد کے لئے رابطہ میں رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details