اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: فائرنگ کے تبادلے میں ایک ماؤنواز ہلاک - اردو نیوز تلنگانہ

فائرنگ کا تبادلہ سی پی آئی ماؤسٹ پارٹی کیڈر اور پولیس کے درمیان ہوا۔ ایس پی سنیل دت نے اپنے بیان میں اطلاع دی ہے کہ انہیں چرلہ لوکل آرگنائزیشن اسکواڈ اور بٹالین ایکشن ٹیم کی نقل وحرکت کی اطلاع ملی تھی۔

تلنگانہ: فائرنگ کے تبادلے میں ایک ماونواز ہلاک
تلنگانہ: فائرنگ کے تبادلے میں ایک ماونواز ہلاک

By

Published : Aug 1, 2021, 8:07 PM IST

تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں ہوائی فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ماؤنواز ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کا تبادلہ سی پی آئی ماؤسٹ پارٹی کیڈر اور پولیس کے درمیان ہوا۔ ایس پی سنیل دت نے اپنے بیان میں اطلاع دی ہے کہ انہیں چرلہ لوکل آرگنائزیشن اسکواڈ اور بٹالین ایکشن ٹیم کی نقل وحرکت کی اطلاع ملی۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: بدنام زمانہ بین ریاستی چوروں کا گروہ گرفتار

یہ نقل وحرکت نکسلیوں کی جانب سے 3اگست تک منائے جانے والے ہفتہ یادگار شہیداں کے سلسلہ میں کی جارہی تھی۔ اس اطلاع پر خصوصی پارٹیوں کی جانب سے آپریشن انجام دیا گیا۔ اس علاقہ میں تلاشی مہم کے دوران پولیس نے دس مسلح ماؤنوازوں کو دیکھا۔

صبح تقریباً 8.15 بجے پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، بعد ازاں پولیس کو ایک ماؤنواز کی لاش وہاں ملی جس کی عمر تقریباً 23 سال ہے۔ پولیس کو اس کی لاش کے قریب سے ایک 303 ہتھیار اور دو کٹ بیگس بھی ملے۔ مزید تلاش کا کام جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details