اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: کے ٹی راما راؤ اور اویسی نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا - تلنگانہ نیوز

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد کے ندیم کالونی ٹولی چوکی اور دیگر سیلاب زدہ علاقوں میں ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ اور ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے دورہ کیا۔ اس دوران پانی کی نکاسی کے لیے کے ٹی راما راؤ نے بلدیہ کو ضروری ہدایات دیں۔

telangana minister kt rama rao and asaduddin owaisi inspected flood hit areas in hyderabad
کے ٹی راما راؤ اور اویسی نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا

By

Published : Oct 15, 2020, 8:25 PM IST

حیدرآباد میں گزشتہ تین روز سے وقفے وقفے سے ہورہی موسلادھار بارش سے پرانا شہر کی سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئی ہیں، جبکہ بیشتر مکانوں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

غورطلب ہے کہ ندیم کالونی میں ایک ہزار سے زائد افراد مکانات میں پھنسے ہوئے تھے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم نے 500 سے زیادہ مکینوں کو کشتی کے ذریعے متاثرین کو محفوظ جگہوں پر منتقل کیا ہے۔

جی ایچ ایم سی نے پانی کی نکاسی کے لیے اسپیشل فورسز تشکیل دی ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے متاثرین کو کھانا تقسیم کیا جار ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن

غورطلب ہے کہ بارش سے متاثرہ حیدرآباد کے کچھ حصوں میں فوج امدادی اقدامات انجام دے رہی ہے۔ بدھ کے روز متعدد پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا گیا۔ موسلا دھار بارش نے کم از کم 19 افراد کی جان لے لی۔

شہر کے دیگر نشیبی علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے کئی لوگ اپنے گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ فوج کی طبی ٹیمز متاثرین کو ابتدائی طبی امداد اور ضروری اشیا فراہم کر رہی ہے۔ پھنسے ہوئے افراد کو کھانے کے پیکٹز بھی فراہم کیے گئے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن

مزید پڑھیں:

تلنگانہ میں اب تک 19 افراد ہلاک، بھارتی فوج راحت رسانی میں مصروف

دوسری جانب وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کی بجلی کمپنیز کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ ریاست میں برقی کی مکمل بحالی تک چین سے نہ بیٹھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details