تلنگانہ کے وزیر بی سی ویلفیر گنگولہ کملاکر کووڈ مثبت پائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی ابتدائی علامات پر انہوں نے اپنا معائنہ کروایا جس پر رپورٹ مثبت آئی۔انہوں نے کہاکہ وہ بہتر محسوس کررہے ہیں۔انہوں نے گذشتہ چند دنوں سے ان کے رابطہ میں آنے والے تمام افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ خود کو الگ تھلگ کرلیں اور کووڈ کا معائنہ کروائیں۔واضح رہے کہ ریاستی وزیر2021میں بھی اس وبا سے متاثر ہوئے تھے۔وہ حضورآباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے موقع پر چلائی گئی مہم کے دوران اس وبا کے شکار ہوگئے تھے۔ Minster Infected with Corona
Minster Infected with Corona: تلنگانہ کے وزیر گنگولہ کملاکر دوسری بار کووڈ سے متاثر - تلنگانہ کے وزیر گنگولہ دوسری بار کورونا سے متاثر
گنگولہ کملاکر نے کہاکہ کورونا وائرس کی ابتدائی علامات پر انہوں نے اپنا معائنہ کروایا جس پر رپورٹ مثبت آئی۔انہوں نے کہاکہ وہ بہتر محسوس کررہے ہیں۔ Minster Infected with Corona
تلنگانہ کے وزیر گنگولہ کملاکر کووڈ سے متاثر
یواین آئی