کالوجی نارائن راو یونیورسٹی آف ہیلت سائنسس (کے این آریوایچ ایس) نے ملحقہ کالجز کے طلبہ اور پرنسپلس کو مطلع کیا ہے کہ ریاستی حکومت نے انڈرگریجویٹ کورسز کے لئے یکم فروری سے میڈیکل کالجز کو رہنما خطوط پر عمل آوری کے ساتھ دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
تلنگانہ : یکم فروری سے کھل جائیں گے میڈیکل کالجز - حیدر آباد ای ٹی وی بھارت خبر
عا لمی وبا کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے سبب گذشتہ کئی ماہ سے تعلیمی ادارے بند تھے۔ تاہم اب کورونا کے معاملات میں کمی کے بعد ملک کی بیشتر ریاستوں میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھولے جارہے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں بھی یکم فروی سے میڈیکل کالجز کو رہنما خطوط پر عمل آوری کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
میڈیکل کالجس
یونیورسٹی نے پہلے ہی کالجز کے پرنسپلس کو کوویڈ19کی وبا کے پیش نظر رہنمایانہ خطوط سے واقف کروادیا ہے۔ ریاستی حکومت اور متعلقہ سنٹرل کونسلس کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط کے ساتھ ان پر عمل کرنا ہوگا۔