اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں جوار کی روٹی کا چلن عروج پر

ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد شہر میں ان دنوں جوار کی روٹی کا کاروبار کافی عروج پر ہے۔ جوار کی روٹی صحت کے لیے فائدے مند ہے، جس کی وجہ سے لوگ جوار کی روٹی کو ترجیح دے رہے ہیں۔

حیدرآباد میں جوار کی روٹی کا چلن عروج پر، متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 10, 2019, 12:39 PM IST

حیدرآباد کو ٹکنالوجی کے ساتھ ساتھ مصروف ترین شہر کا اعزاز حاصل ہے، جہاں آج ہر فرد مصروف دکھائی دیتا ہے۔ اس بھاگ دوڑ کی زندگی میں انسان بازار کے کھانوں پر منحصر ہے، عوام کی اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ہوٹل کے علاوہ درجنوں موبائل ایپس بھی متعارف کی گئیں، جس کے ذریعے کھانا دروازے تک پہنچایا جاتا ہے۔

حیدرآباد میں جوار کی روٹی کا چلن عروج پر، متعلقہ ویڈیو

لیکن اس کے برعکس ایسے بھی لوگ ہیں جو کھانے میں احتیاط کرتے ہوئے بازاری غذا سے پرہیز کرتے ہیں۔
ان دنوں حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں جوار کی روٹی کا چلن عام ہوچکا ہے، عوام بازاری غذا پر اب جوار کی روٹی کو ترجیح دینے لگے ہیں۔

کرناٹک سے تعلق رکھنے والا ایسا ہی ایک خاندان حیدرآباد کے علاقے ملے پلی میں جوار کی روٹی کا کاروبار کرتا ہے۔ یہ خاندان گزشتہ دو برس سے یہاں کے عوام کو جوار کی روٹی فروخت کرکے اپنے بچوں کی پرورش کررہا ہے، ان کی روٹیاں عوام میں کافی مقبولیت حاصل کرلی ہے۔
روٹی فروش عبد الرحیم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ روٹی چوں کہ صحت کے لیے مفید ہے اس لیے عوام اسے دلچسپی سے کھاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details