حیدرآباد:حیدرآباد میں درسگاہ جہاد و شہادت کی جانب سے اہل غزہ و فلسطین کے مظلوم نہتے مرد وخواتین اور معصوم بچوں سے اظہار اخوت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ اس موقعے پر مسلمانوں سے گزارش کی گئی کہ اسرائیل کا علامتی پتلا نذر آتش کریں اور فرض نمازوں میں قنوت نازلہ کا اہتمام کریں۔ مظاہرین نے دنیا بھر کے مسلمانوں پر زور دیا کہ اپنی نسلوں کو مسجد اقصیٰ بیت المقدس کی تاریخ سے واقف کروائیں تاکہ آنے والے کٹھن حالات میں یہ امت توحید کا دامن تھام کر ہر قسم کی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے۔
درسگاہ جہاد و شہادت کی جانب سے بروز جمعہ 20 اکتوبر کو مرکزی دفتر مغل پورہ حیدرآباد میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج منظم کیا گیا۔ اس موقعے پر اسرائیل کا علامتی پتلا نذر آتش کیا گیا۔ اس سے قبل حیدرآباد میں ٹینک بینڈ کے قریب امبڈکر مجسمہ کے روبرو یونیورسٹی طلبہ کی جانب سے اسرائیلی بربریت کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔ اس موقعے پر طلبہ کی بڑی تعداد موجود رہی تھی۔ طلبہ احتجاج کے دوران پلے کارڈ لیے ہوئے تھے، جس پر اسرائیل کے خلاف نعرے تحریر تھے۔ اس مظاہرے میں شامل لوگوں میں اکثریت غیر مسلم طلبہ کی تھی۔ حیدرآباد کی مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے آج فلسطین کی حمایت میں حیدرآباد کے بشیر باغ میں پرامن انداز میں مظاہرہ کیا۔ تمام احتجاجی طلبہ بشیر باغ میں واقع امبیڈکر مجسمہ کے قریب جمع ہو کر فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں مظاہرہ کیا۔
Protest Against Isreal درسگاہ جہاد و شہادت کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج - حیدرآباد میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج
تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد میں واقع درسگاہ جہاد و شہادت کی طالبات نے اہل غزہ و فلسطین کے مظلوم نہتے مسلمانوں سے اظہار اخوت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف زوردار احتجاج کیا۔
Published : Oct 20, 2023, 1:32 PM IST
|Updated : Oct 20, 2023, 3:05 PM IST
- حیدرآباد میں مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ
- امریکہ میں یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا
اس موقعے پر طلبہ نے ہندوستانی حکومت سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی۔ حیدرآباد پولیس نے فلسطین کی حمایت و اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء کو ڈٹینڈ کر لیا گیا۔ ڈٹینڈ طلباء کو پولیس اہلکاروں نے پولیس گاڑی میں دوسرے مقام منتقل کردیا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں طلباء کے گروپ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ پر اسرائیل کی بمباری کی مذمت میں نعرے لگائے۔ مظاہرے کے دوران طلباء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی تھا، جس میں فلسطین زندہ باد، اسرائیل ڈاون ڈاون کے نعرے تحریر تھے