اردو

urdu

ETV Bharat / state

محمود علی نے جیل ڈپارٹمنٹ کے پیٹرول پمپ کا افتتاح کیا

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے میڑچل ضلع کے کاپرا کملانگر میں جیل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے قائم کردہ انڈین آئل کے پیٹرول پمپ کا افتتاح کیا۔

By

Published : Dec 15, 2020, 2:18 PM IST

محمود علی نے جیل ڈپارٹمنٹ کے پٹرول پمپ کا افتتاح کیا
محمود علی نے جیل ڈپارٹمنٹ کے پٹرول پمپ کا افتتاح کیا

اس موقع پر انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں قیدیوں کو کئی قسم کی فنی تربیت دی جارہی ہے۔ انھیں ویلڈنگ، کارپینٹر اور بیڈ شیٹ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ دیگرفن کی تربیت دی جارہی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی جیلوں میں بیڈ شیٹس، شترنجی، اسکولس کے فرنیچر اور دوسری چیزوں کو تیار کیا جا رہا ہے جس سے قیدیوں کو آمدنی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپ میں کام کرنے والے قیدیوں کو 12 ہزار روپے دئے جا رہے ہیں۔ یہ رقم انہیں سزا ختم ہونے کے بعد بہتر زندگی گزارنے کے لئے کام آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کو تعلیم کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ یہ قیدی انٹرمیڈیٹ، ڈگری یا پھر کوئی اور کورس کی تکمیل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: وزیر نقل و حمل کورونا سے متاثر

ABOUT THE AUTHOR

...view details