اردو

urdu

By

Published : Aug 26, 2022, 8:15 PM IST

Updated : Aug 26, 2022, 8:41 PM IST

ETV Bharat / state

Remarks Against Prophet Row حیدرآباد کے مسلمانوں کے صبروتحمل کی ستائش، ریاستی وزیرداخلہ

ریاستی وزیرداخلہ محمد محمودعلی نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کے صبروتحمل کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے دن دونوں شہروں اور اضلاع میں پرسکوں ماحول رہا۔ خاموش احتجاج کے لئے علماء کرام، ائمہ حضرات اور سیاسی قائدین نے اپیل کی تھی جن پر عمل کیا گیا۔ وزیرموصوف نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھی عوام سے اپیل کی تھی کہ احتجاج اور ریالیوں کو پرامن طریقہ سے نکالا جائے اور اشتعال انگیز نعروں سے پرہیز کیا جائے۔ اس کا وزیر داخلہ نے خیر مقدم کیا۔

Telangana Home Minister Mahmood Ali praise minority passion
Telangana Home Minister Mahmood Ali praise minority passion

حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمدمحمودعلی نےریاستی حکومت میں پچھلے آٹھ سالوں سے مسلسل ترقی ہورہی ہے۔ریاست بھر میں امن و امان برقرار ہے۔ان آٹھ برسوں میں کہیں بھی فرقہ وارانہ تشددکے واقعات نہیں ہوئے۔ اس کو بی جے پی قائدین ہضم نہیں کرپارہے ہیں۔ بی جے پی پارٹی مخصوص طبقہ کو نشانہ بنانے اور انہیں نقصان پہنچانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اس کی متعدد مثالیں ملک بھر میں ہورہی ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بی جے پی قائدین ریاست تلنگانہ میں بھی فرقہ پرستی پھیلانے اور تشدد کو ہوا دینے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ جس کو وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ ناکام بنا رہے ہیں۔ٹی آر ایس پارٹی، ایک سیکولر پارٹی ہے جس کے سربراہ مثالی اور عملی سیکولر قائد ہیں جنہیں ملک بھر میں بہترین سیکولر رہنما کے طور پر جانا جاتا ہے۔

محمد محمود علی نے کہا کہ کئی ریاستوں میں محکمہ داخلہ کا قلمدان وزیر اعلیٰ کے پاس ہی ہوتا ہے۔ مگر کے سی آر نے ایک مسلمان کو وزارت داخلہ کاقلمدان حوالے کیا۔ اور ہر معاملے میں ان سے مشاورت کی جاتی ہے۔

آگے کہا کہ محکمہ داخلہ کے چند اختیارات وزیر اعلیٰ کے پاس محفوظ ہوتے ہیں جنہیں وہ کبھی بھی استعمال کرسکتے ہیں۔باالخصوص موجودہ حالات پر وزیر اعلیٰ نے متعدد مرتبہ فون کرکے حالات سے آگہی حاصل کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔بعد اذاں اعلیٰ عہدیداروں سے میٹنگ منعقد کی۔

یہ بھی پڑھیں:Hyderabad Lathi Charge پُر امن احتجاج کے دوران لاٹھی چارج قابل مذمت، مولانا جعفر پاشاہ

وزیر داخلہ نے آخر میں کہا کہ ہر گستاخِ رسول کو دنیا اور آخرت میں ذلت اٹھانی پڑتی ہے۔اور کہا کہ کسی ایک بدبخت کی وجہ سے پورے طبقہ یا سماج کو ذمہ دار نہیں ٹہرایا جاسکتا۔وزیر موصوف نے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ ریاست میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں تعاون کیا ہے۔سوشل میڈیا سے منسلک افراد سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری، بے بنیاد اور اشتعال انگیز خبروں کی اشاعت اور تشہیر میں احتیاط برتیں

Last Updated : Aug 26, 2022, 8:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details