اردو

urdu

ETV Bharat / state

BRS Protest Against BJP مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسی اور مہنگائی کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج

تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمد محمود علی سمیت حکمراں جماعت کے دیگر ارکان اسمبلی نے رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف احتجاج کیا۔ مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسی کے سبب عام لوگ پریشان اور مرکزی حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں۔ BRS Protest Against BJP

مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسی کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج
مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسی کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج

By

Published : Mar 3, 2023, 11:49 AM IST

مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسی کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں حکمراں جماعت بی آر ایس کے سنیئر رہنما اور وزیر داخلہ محمد محمود علی کی قیادت میں رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محمد محمود علی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ گزشتہ روز مرکزی حکومت نے رسوئی گیس قیمتوں میں پچاس روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے خلاف بی آر ایس پارٹی نے ریاست بھر میں احتجاج کیا۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے احتجاج میں شرکت کرکے مرکزی حکومت کی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں ریاست میں بی آر ایس اور مرکز میں بی جے پی نے حکومت بنائی ۔ پچھلے آٹھ سالوں میں تلنگانہ ریاست میں ہر شعبہ جات میں غیر معمولی ترقی حاصل ہوئی ہے جبکہ مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی حالت خستہ ہوگئی ہے۔اس سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ریاستی وزیر نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی حکومت عام لوگوں کے بارے میں کم اور صعنت کاروں کے بارے میں زیادی فکرمند ہے۔حکومت کی اسی پالیسی کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی پالیسیوں نوٹ بندی، جی ایس ٹی، رسوئی گیس،پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پریشان ہیں ۔ان کی پریشانی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:KTR On LPG Price Hiked بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت نے ایل پی جی کی قیمت تین گنا کردیے، کے ٹی آر

دھرنا میں بی آر ایس پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد شریک تھی جن میں خیریت آباد سے رکن اسمبلی دانم ناگیندر،ملک پیٹ کے انچارج محمد اعظم علی، نوجوان قائد محمد فرقان، سید لائق علی،خواتین کارکنان اور دیگر شریک تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details