اردو

urdu

ETV Bharat / state

انٹرمیڈیٹ کے طلبا کو تلنگانہ ہائی کورٹ سے راحت

تلنگانہ ہائی کورٹ نے انٹرمیڈیٹ میں ناکام ہونے والے طلبا کے پرچے اور دوبارہ جانچ کے لیے درخواست دینے والے طلبا کے جوابی بیانات کو آن لائن کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

تلنگانہ ہائی کورٹ سے انٹرمیڈیٹ طلبا کو راحت

By

Published : May 15, 2019, 7:27 PM IST

انٹرمیڈیٹ میں ہونے والی بے قائدگیوں کے خلاف عرضی پر سماعت کرتے ہو ئے ہائی کورٹ نے طلبا کےحق میں فیصلہ سنایا۔

تلنگانہ ہائی کورٹ سے انٹرمیڈیٹ طلبا کو راحت، ویڈیو

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے اپنی صفائی میں عدالت میں کہا کہ پرچوں کی دوبارہ جانچ کا کام مکمل ہو چکا ہے اور 16 مئی کو نتائج ظاہر کر دیے جائیں گے۔

کورٹ نے کہا کہ پرچہ سمیت رزلٹ بھی 27 مئی تک آن لائن ظاہر کر دیے جائیں۔

اس مقدمہ کی اگلی سماعت 6 جون کو ہوگی جبکہ کورٹ نے پرچوں کی جانچ کرنے والی کمیٹی کو بھی اگلی سماعت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔

اس مقدمے میں جب مقامی تنظیم حقوق برائے اطفال نے عدالت کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلبا کے ساتھ انصاف ہوگا۔
تنظیم کے سربراہ اچیوت راؤ نے کہا کہ یہ طلبا کی جیت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details