اردو

urdu

ETV Bharat / state

شمشان گھاٹ کی اراضی کی نیلامی، تلنگانہ ہائی کورٹ نے روک لگادی - تلنگانہ ہائی کورٹ

شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ خانم میٹ کی سرکاری اراضیات کو بذریعہ ہراج فروخت کرنے تلنگانہ کی چندر شیکھر راؤ حکومت کے قدم کو دھکہ پہنچا ہے کیونکہ ریاستی ہائی کورٹ نے تین ایکڑ پر پھیلے شمشان گھاٹ کی اراضیات کو فروخت کرنے پر روک لگادی ہے۔

شمشان گھاٹ کی اراضی کا ہراج، تلنگانہ ہائی کورٹ نے روک لگادی
شمشان گھاٹ کی اراضی کا ہراج، تلنگانہ ہائی کورٹ نے روک لگادی

By

Published : Jul 17, 2021, 10:46 PM IST

حکومت نے قبل ازیں خانم میٹ کی گولڈن مائل کی قیمتی 15 ایکر اراضی کا ہراج کیا تھا۔ اس 15 ایکڑ اراضی پر تین ایکڑ پرپھیلا شمشان گھاٹ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:
تلنگانہ حکومت ریئل اسٹیٹ کی تاجر بن گئی: کودنڈا رام

تلنگانہ حکومت کے اس قدم کے خلاف مقامی افراد نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی اور کہا تھا کہ یہ ان کے آبا واجداد کا شمشان گھاٹ ہے جس پرعدالت نے ان شمشان گھاٹوں کے تحفظ کی بھی ہدایت دی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details