اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن پارلیمان ریونت ریڈی کی ضمانت منظور - revanth reddy

غیر قانونی طور پر ڈرون کیمرہ کے استعمال کے الزام میں گرفتار کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما و رکن پارلمان ریونت ریڈی کی ضمانت منظور ہوگئی۔

Telangana High court grants bail to  revanth reddy
رکن پارلیمان ریونت ریڈی کی ضمانت منظور

By

Published : Mar 18, 2020, 3:05 PM IST

تلنگانہ ہائی کورٹ میں داخل کردہ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کورٹ نے ریونت ریڈی کی ضمانت پر رہائی کو منظوری دیدی۔

رکن پارلمان فی الحال ریمانڈ پر چرلہ پلی جیل میں ہیں ضمانت کے بعد آج ان کی رہائی متوقع ہے۔

کانگریس پارٹی کے ایک رہنما کو کو غیر قانونی طور پر ڈرون کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے بلا اجازت کسی کے مکان کی تصویر کشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

اس معاملے میں ریونت ریڈی کو کلیدی ملزم بنایا گیا اور ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے انہیں کوکٹ پلی عدالت میں پیش کیا مجسٹریٹ نے ان کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں ریمانڈ پر رکھا۔

پولیس نے انہیں چرلہ پلی جیل منتقل کردیا۔

وکیل سلمان خورشید نے ریونت ریڈی کی ضمانت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

آج اسی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے ریونت ریڈی کی ضمانت منظور کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details