حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد چھوٹے منڈلوں میں بھی جدید ترین طبی خدمات دستیاب کروائی گئی ہیں۔ عام لوگوں سے اس اس سکیم سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔Telangana Health Minister Harish Rao Eight New Medical College
ہریش راؤ نے وزیر جگدیش ریڈی کے ساتھ مل کر منوگوڑو حلقہ کے چوٹ اُپل علاقہ میں ڈائلیسس سنٹر کا افتتاح کیا۔ہریش راؤ نے کہا کہ ڈائلیسس سنٹرس گردے کے مریضوں کے لئے خدا کا تحفہ ہیں۔حکومت تلنگانہ کی تقلید کرتے ہوئے تمل ناڈو کے وزیراعلی اسٹالن بھی وہاں ڈائیلاسز سنٹر قائم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ واحد ریاست ہے جو گردے کے مریضوں کو بس پاس اور پنشن فراہم کرتی ہے۔ تلنگانہ کی تشکیل سے پہلے جو تین ڈائلیسس سنٹر موجود ان کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے ان کو 102کردیاگیا۔