اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: پہلا کورونا ٹیکہ وزیرصحت کولگایا جائے گا

ریاست میں دو مرتبہ کامیابی سے کورونا ٹیکے کی تمثیلی مشق کی گئی ہے۔ 10 ہزار سے زیادہ عملے کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

تلنگانہ: پہلا کورونا ٹیکہ وزیرصحت کولگایا جائے گا
تلنگانہ: پہلا کورونا ٹیکہ وزیرصحت کولگایا جائے گا

By

Published : Jan 10, 2021, 9:58 AM IST

تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کہا کہ وہی سب سے پہلے تلنگانہ میں کورونا کا ٹیکہ لیں گے۔ ریاست میں کورونا ٹیکے کی کامیاب طریقہ سے تقسیم کےلیے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور ٹیکہ کے بارے میں عوام میں اعتماد بحال کرنے کےلیے وہی پہلا ٹیکہ لگوائیں گے۔

انہوں نے کورونا کی دوسری لہر تلنگانہ میں نہیں ہونے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ محکمہ صحت اس معاملہ میں کافی چوکس ہے۔ بڑے پیمانے پر احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ریاست میں دو مرتبہ کامیابی سے کورونا ٹیکہ کی تمثیلی مشق کی گئی ہے۔ 10 ہزار سے زیادہ عملہ کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

وزیراعلی کے سی آر نے11 جنوری کو پرگتی بھون میں وزراء اور ریاست کے تمام کلکٹرس کا جائزہ اجلاس طلب کیا ہے جس میں کورونا ٹیکہ اندازی کا خصوصی جائزہ لیا جائے گا۔ کورونا ویکسین کو محفوظ رکھنے کیلئے کولڈ اسٹوریج کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہر سنٹر سے 10 ہزار کورونا ویکسین تقسیم کرنے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔

وزیراعلی ٹیکہ اندازی کو کامیاب بنانے کیلئے مزید مفید مشورے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کئی امراض کا ویکسین بنانے والے حیدراباد کو کورونا ویکسین بنانے کا بھی اعزاز حاصل ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آندھرا پردیش: کورونا ٹیکہ کاری کے دوران انتخابی عملے کو ترجیح دینے کی اپیل

ABOUT THE AUTHOR

...view details