اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ وزیر صحت نے حاملہ خاتون کی مدد کی - حاملہ خاتون

تلنگانہ حکومت نے ایک حاملہ خاتون کو بازیاب کرتے ہوئے اسے طبی سہولیات فراہم کئے۔

Telangana health minister comes to the aid of pregnant woman
تلنگانہ وزیر صحت نے حاملہ خاتون کی مدد کی

By

Published : Apr 13, 2020, 12:12 PM IST

وزیر صحت ای راجندر کی مداخلت کے بعد غریب حاملہ خاتون کو حضورآباد گورنمنٹ ہسپتال میں علاج کیا گیا۔

وزیرصحت کے مطابق آندھراپردیش کے اونگول سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون کریمنگر کے کتاپلی گاؤں میں اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی ہے۔

خاتون، کریمنگر کے ایک نجی ہسپتال میں اپنا چیک اپ باقاعدگی سے کرایا کرتی تھی لیکن ڈیلیوری کی مقررہ تاریخ کے کے تحت تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچنے پر ہسپتال انتظامیہ نے مبینہ طور پر دو لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا۔

رقم نہ ہونے کی وجہ سے افراد خاندان کافی پریشان تھے اور وزیرصحت سے ربط قائم کیا گیا جس کے بعد ای راجندر نے حضورآباد سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹرز کو خاتون کا بہتر علاج کرنے کا حکم کیا۔

بعدازاں خاتون نے ایک صحتمند بچے کو جنم دیا اور اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

خاتون نے وزیرصحت اور ڈاکٹرز کاشکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details