حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کی صورتحال پر ریاستی ہائی کورٹ نے سماعت کی Telangana HC Hearing on COVID Situations۔ عدالت نے ریاست کے تعلیمی اداروں میں اس ماہ کی 20 تاریخ تک شخصی کلاسز کے ساتھ ساتھ آن لائن کلاسز جاری رکھنے کی ہدایت دی Telangana HC on Online or Offline Classes ۔
بنچ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ حیدرآباد میں مارکٹس، بارس، رسٹورنٹس میں کووڈ کے ضابطوں پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔
عدالت نے سماعت کے دوران ایک مرحلہ پر یہ پوچھا کہ حکومت یہ بتائے کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیاکارروائی کی جارہی ہے؟