حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے آج جئے پور۔ ممبئی سوپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے اہلکار کی فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے حیدرآبادی شخص سید سیف الدین کے بیوی کو سرکاری نوکری اور ایک ڈبل بیڈروم فلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔اْر پی ایف کانسٹبل چیتن کمار نے چلتی ٹرین میں 31 جولائی کو صبح کے اوقات میں فائرنگ کی تھی جس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ان میں حیدرآباد کے 48 سالہ سید سیف الدین بھی شامل ہیں۔ سیف الدین حیدرآباد کے بازار گھاٹ علاقہ کے رہنے والے تھے۔ وہ، موبائل شاپ پر کام کرتے تھے۔
ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ نے گذشتہ روز اسمبلی میں یہ اعلان کیا کہ حکومت، سید سیف الدین کی بیوہ کو سرکاری نوکری اور ڈبل بیڈ روم کا ایک فلیٹ دے گی۔کے ٹی آر نے کہا کہ حکومت، بیوہ کو جی ایچ ایم سی یا ایچ ایم ڈی اے یا کیوکیو ایس یو ڈی اے (قلی قطب شاہ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی) میں نوکری دے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کل، اس سلسلہ میں احکام جاری کریں گے۔ تلنگانہ اسمبلی میں آج مجلس کے رہنما اکبر الدین اویسی کی توجہ دہانی پر کے ٹی آر نے سیف الدین کی بیوہ کو نوکری اور ڈبل بیڈروم فلیٹ دینے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں: سید سیف الدین نم آنکھوں سے سپردلحد