اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: جائیداد ٹیکس میں50 فیصد رعایت - وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر

تلنگانہ حکومت نے ریاست کی عوام کو دیوالی کا تحفہ دیتے ہوئے سال 2020-21 میں جائیداد ٹیکس میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے یہ اعلان کیا۔

تلنگانہ: جائیداد ٹیکس میں50 فیصد رعایت
تلنگانہ: جائیداد ٹیکس میں50 فیصد رعایت

By

Published : Nov 16, 2020, 3:43 AM IST

وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی کے حدود میں 5 ہزار روپئے تک جائیداد ٹیکس ادا کرنے والوں کو 50 فیصد رعایت دینے اور ساتھ ہی ریاست کے دوسرے شہروں میں 10 ہزار تک جائیداد ٹیکس ادا کرنے والوں کو 50 فیصد رعایت دینے کا وزیراعلی کے سی آر نے فیصلہ کیا ہے۔

وزیر بلدی نظم و نسق نے کہا کہ تاحال جائیداد ٹیکس ادا کرنے والوں کو آئندہ سال کے ٹیکس میں رعایت دینے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ایک طرف کورونا دوسری طرف موسلادھار بارش کے پیش نظر غریب اور متوسط طبقہ کے عوام کو راحت فراہم کرنے کیلئے وزیر اعلی کی جانب سے کئے گئے اہم فیصلہ کی کے ٹی آر نے ستائش کی۔اور عوام کی طرف سے اظہارتشکر کیا ہے۔

جائیداد ٹیکس میں رعایت دینے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے اس سے ریاست بھر میں 31 لاکھ 40 ہزار خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی کے حدود میں 13 لاکھ 72 ہزار خاندانوں کو فائدہ ہوگا اور حکومت کو 196.48 کروڑ کا بوجھ عائد ہوگا۔ اس طرح ریاست کے دوسرے میونسپلٹیز کے 17 لاکھ 68 ہزار خاندانوں کو فائدہ ہوگا اور حکومت پر 130 کروڑ کا بوجھ عائد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:اکبرالدین اویسی نے کہا: پارٹی کو الزامات کی پرواہ نہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details