اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: فصل کاٹنے کےلیے مزدور عدم دستیاب - labour

حکومت تلنگانہ نے فصل کی کٹائی کے لیے مزدوروں کو روانہ کرنے کی بہار، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ اور جھارکھنڈ حکومتوں سے درخواست کی ہے۔

Telangana Facing labour shortage
تلنگانہ: فصل کاٹنے کےلیے مزدور عدم دستیاب

By

Published : Apr 21, 2020, 2:58 PM IST

چیف سیکریٹری سومیش کمار نے آج مذکورہ حکومتوں کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے تلنگانہ میں فصلیں کاٹنے اور رائس ملز میں کام کرنے کے لیے مزدوروں کو بھیجنے کی درخواست کی۔

انہوں نے لکھا کہ تلنگانہ میں دھان اور مکئ کی فصلیں تیار ہیں اور اب فصل کاٹنے کا موسم ہے لیکن کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے کٹائی کےلیے مزدور نہیں ہیں جس کے باعث فصل کاٹنے کا کام رکا ہوا ہے۔

تلنگانہ حکومت نے چاروں ریاستوں کی حکومتوں کو مزدور کےلیے خصوصی بسوں کا انتظام کرنے اور سفر کے دوران بسوں میں سماجی دوری برقرار رکھنے کے علاوہ ان کی صحت کے تحفظ کےلیے مکمل اقدامات کئے جانے کا تیقن دیا اور بس میں سوار ہونے سے قبل تمام افراد کی طبی جانچ کو یقینی بنایا جائے گا۔

تلنگانہ کے کھیتوں میں فصل کاٹنے اور رائس ملز میں تقریباً 20 ہزار مزدور کام کرتے ہیں جن کا تعلق بہار، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، جھارکھنڈ سے ہے ہولی کے تہوار پر اپنے گاؤں جانے والے یہ مزدور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے آبائی مقامات پر پھنسے ہیں حکومت انہیں لانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details