اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کی جیت پر تلنگانہ میں جشن کا سماں - کانگریس کی جیت پر پوری ریاست

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی تاریخی جیت کے ساتھ گاندھی بھون کے باہر پارٹی کے کارکنان نے خوب جشن منایا۔ کانگریس اقلیتی سیل کے رہنماوں نے اس جیت کو تاریخی قرار دیا ہے۔ Congress Supporters Celebration in Telangana

کانگریس کی جیت پر تلنتانہ میں جشن کا سماں
کانگریس کی جیت پر تلنتانہ میں جشن کا سماں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 11:38 AM IST

کانگریس کی جیت پر تلنتانہ میں جشن کا سماں

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023 میں کانگریس کی جیت پر پوری ریاست میں جشن کا سماں ہے۔ آج گاندھی بھون کے باہر کانگریس کے کارکنان نے جشن منایا اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔ کارکنان نے ریونت ریڈی کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ اس دوران گاندھی بھون میں ریونت ریڈی کی آمد پر کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اقلتی لیڈر الیاس شمسی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو اقلیتی برادری کی مکمل حمایت سے جیت حاصل ہوئی۔

انہوںنے کہا کہ 9 سال سے کے سی آر حکومت نے مسلمان کے ساتھ ناانصافی کر رہی تھی۔ 12 فصد تحفظات کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن نہیں دیا۔ مساجد کی شہادت پر حکومت خاموش رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی کے چھ گارنٹی اسکم کے تحت ریاست تلنگانہ ترقی کی منازل طے کرے گی۔ نظم و نسق کو بہتر کیا جائے گا۔ تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی پر حیدرآباد میں واقع اس کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پارٹی کے لیڈروں، کارکنوں، کانگریس کے حامیوں کی بڑی تعداد انتخابی نتائج کے ساتھ ہی جمع ہوگئی جنہوں نے بڑے پیمانہ پر جشن منایا، پٹاخے چھوڑے اور رقص کرتے ہوئے ایک دوسرے کو جیت کی مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ کانگریس صدر ریونت ریڈی نے گورنر سے ملاقات کرکے حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ پیش کردیا

کانگریس، 2014 میں تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی بار اس تلگو ریاست میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔ اس جشن میں پارٹی لیڈروں کا جوش دیکھنے لائق ہے جنہوں نے اس تبدیلی کو ریاست کے عوام کے لیے فال نیک قرار دیا۔ کانگریس کارکنوں اور لیڈروں نے صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کے حق میں نعرے بازی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details