ریاست میں مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1694 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 364 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,00,833 ہوگئی ہے۔
ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 4678 ہے جن میں 1723 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں۔