اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاون: تلنگانہ پولیس کی جانب سے زیادتیوں کا سلسلہ جاری

لاک ڈاون کے دوران تلنگانہ میں پولیس کی جانب سے عوام پر بیجا زیادتیوں کےواقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Telangana constable suspended for thrashing man
لاک ڈاون: تلنگانہ پولیس کی جانب سے زیادتیوں کا سلسلہ جاری

By

Published : Apr 4, 2020, 1:15 PM IST

ونپری میں پولیس کانسٹبل نے کمسن بیٹے کے سامنے باپ کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا تھا جس کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کانسٹبل کو معطل کردیا گیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اپوروا راؤ نے کہا کہ پولیس اہلکاراور ایک شخص کےدرمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد کاروائی کرتےہوئے کانسٹبل اشوک کو برطرف کردیا گیا ہے۔

اسی طرح ایک اور واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق مولا علی میں ایک شخص اپنی والدہ کے ساتھ جارہا تھا۔ پولیس کی جانب سے روکے جانے کے بعد کچھ بحث ہوئی اور پولیس عہدیدار نے بیٹے کا گریبان پکڑ لیا جبکہ اس کی ماں کو چیخ و پکار کرتے ہوئے ایک وائرل ویڈیوں میں بتایا گیا۔

ویڈیو میں پولیس کے عہدیداروں کو ماں اور بیٹے کےساتھ گالی گلوچ کرتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ برقعہ پوش خاتون کے ساتھ مرد پولیس اہلکار دھکہ مکی کررہے تھے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام میں شدید برہمی پائی جاتی ہے اور عوام نے متعلقہ پولیس عہدیداروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details