اردو

urdu

ETV Bharat / state

متنازعہ شہریت قانون: تلگانہ کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

تلنگانہ کانگریس نے بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مورچہ کھولا ہے جبکہ کانگریس رہنماؤں نے آج اس متنازعہ قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا۔

telangana Congress Protest against CAA
متنازعہ شہریت قانون: تلگانہ کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Dec 18, 2019, 8:39 PM IST

کانگریس رہنماؤں نے مودی حکومت پر ملک کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے جس ملک کی بنیاد جمہوریت پر رکھی گئی تھی آج اسے مذہب کے نام پر بانٹا جارہا ہے اور یہ دستور کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی مرکزی حکومت پر اس متنازعہ قانون کو واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالتی رہے گی۔

متنازعہ شہریت قانون: تلگانہ کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

کانگریس قائد فیروز خان نے مودی حکومت کی پالیسی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کو ہندوتوا میں تبدیل کرنے کی سازش کر رہی ہے لیکن کانگریس پارٹی اس خواب کو پورا ہونے نہیں دے گی۔ اگر حکومت زبر دستی اپنے فیصلے مسلط کرتی ہے تو کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد ان کو منسوخ کردیگی۔

نوجوان کانگریس رہنما انیل کمار نے بھی اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء پر پولیس کی بربریت پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ظلم اور قانون کے خلاف مسلمانوںکے ساتھ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details