اردو

urdu

ETV Bharat / state

کے سی آر کی سالگرہ، اہم شخصیات نے مبارکباد پیش کی

وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے سالگرہ کا آغاز شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔ گرین انڈیا چیلنج کے تحت منعقدہ پروگرام میں ایک گھنٹہ میں ایک کروڑ پودے لگائے گئے اور اس پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کے سی آر نے پرگتی بھون میں پودا لگایا۔

کےسی آر کی سالگرہ،اہم شخصیتوں نےمبارکباد پیش کی
کےسی آر کی سالگرہ،اہم شخصیتوں نےمبارکباد پیش کی

By

Published : Feb 18, 2021, 9:08 AM IST

وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر قومی رہنماوں اور سماج کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیتوں نے مبارکباد پیش کی اور تلنگانہ ریاست کی ہمہ جہتی ترقی کے بارے میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعلی نے سالگرہ کا آغاز شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔ گرین انڈیا چیلنج کے تحت منعقدہ پروگرام میں ایک گھنٹہ میں ایک کروڑ پودے لگائے گئے اور اس پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کے سی آر نے پرگتی بھون میں پودا لگایا۔

رکن راجیہ سبھا جے سنتوش کمار کی درخواست پر وزیراعلی نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ ریاست کے تمام اضلاع میں وزراء اور رہنماوں نے وزیراعلی کی سالگرہ کے موقع پر مختلف پروگراموں میں حصہ لیا۔

حیدرآباد کے علاوہ اضلاع میں خون کے عطیہ کیمپ منعقدکئے گئے اور غریبوں میں اشیائے ضروریہ اور غذا کی تقسیم عمل میں آئی۔ مریضوں میں پھل تقسیم کئے گئے۔

وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے سب سے پہلے اپنے والد کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ ملک بھر سے جن شخصیتوں نے وزیراعلی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پیامات روانہ کئے ، ان میں نائب صدر جمہوریہ ، وینکیا نائیڈو ، وزیراعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ ، ڈی ایم کے سربراہ اسٹالن، بھوپیش بگھیل ، پریم سنگھ تمنگ، ہیمنت سورین ، گورنر ہماچل پردیش بنڈارو دتاتریہ نے فون پر کے سی آر کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

انہوں نے وزیراعلی کی درازی عمر اور صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details