حلقہ اسمبلی ناگرجناساگر کے ضمنی انتخابات کی تشہیری مہم کے طور پر اس ماہ کی 14تاریخ کو ضلع نلگنڈہ کے انومولو منڈل کے حدود میں وزیراعلی کے چندر شیکھر راو کا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن اسمبلی این نرسمہلو کی موت کی وجہ سے اس حلقہ کا ضمنی انتخاب ضروری ہوگیا ہے۔ٹی آرایس نے ان کے بیٹے این بھگت کو اس حلقہ سے امیدوار بنایا ہے۔ان کی انتخابی مہم میں ریاستی وزرا، ارکان اسمبلی، ارکان کونسل اور ٹی آرایس کے لیڈروں کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔