سابق وزیراعظم دیوے گوڑا سے تلنگانہ کے وزیراعلی چندرشیکھرراو نے بنگالورو میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اندرون دو تا تین ماہ وہ ایک سنسنی خیز خبر دیں گے۔ چندرشیکھرراو نے کہا کہ ملک کے کمزور طبقات خوش نہیں ہیں۔ دیوے گوڑا سے مرکز کی مخالف عوام پالیسی اور آنے والے عام انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے روکنے کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہوئی جب وزیراعظم مودی حیدرآباد میں تھے، ان کی حیدرآباد آمد سے پہلے ہی چندرشیکھرراو کرناٹک کے دارالحکومت روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے دیوے گوڑا کے علاوہ کرناٹک کے سابق وزیراعلی کمارا سوامی اور ان کے فرزند نکھیل کمارا سوامی سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف امو رپر تبادلہ خیال کیا۔KCR Meets Deve Gowda
سابق وزیراعظم نے اس ملاقات کے سلسلہ میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی تلنگانہ نے ان سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں قومی اہمیت کے حامل بیشتر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ خوشگوار ملاقات رہی۔ گذشتہ ہفتہ کے سی آر نے دہلی میں وزیراعلی اروند کجریوال اور اکھلیش یادو سے ملاقات کی تھی۔