اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rahul Gandhi In Telangana بی آر ایس کو ووٹ دینا بی جے پی کو مضبوط کرنے برابر: راہل گاندھی - ریاست تلنگانہ

کانگریس کے سرکردہ رہنما اور رکن پارلیمان راہل گاندھی نے تلنگانہ کے ضلع ملگو میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس کو ووٹ دینے کا مطلب بی جے پی کو مضبوط کرنا ہے۔ کے سی آر کے خلاف ایک بھی کیس درج نہیں ہوا ہے۔ اس کی وجہ بی آر ایس اور بی جے پی کی ساز باز ہے۔

بی آر ایس کو ووٹ دینے کا مطلب بی جے پی کو مضبوط کرنا برابر:راہل گاندھی
بی آر ایس کو ووٹ دینے کا مطلب بی جے پی کو مضبوط کرنا برابر:راہل گاندھی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 12:21 PM IST

بی آر ایس کو ووٹ دینے کا مطلب بی جے پی کو مضبوط کرنا برابر:راہل گاندھی

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ میں اگلے ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات 2023 کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسہ اور جلوس کے اہتمام کا سلسلہ جاری ہے۔ ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی جانب مبذول کرنے کے مقصد سے سیاسی رہنماؤں کی بیان بازی بھی جاری ہے۔ اسی درمیان کانگریس کے سرکردہ رہنما اور رکن پارلیمان راہل گاندھی نے ضلع ملگو میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس کو ووٹ دینے کا مطلب بی جے پی کو مضبوط کرنا ہے۔ کے سی آر کے خلاف ایک بھی کیس درج نہیں ہوا ہے۔ اس کی وجہ بی آر ایس اور بی جے پی کی ساز باز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Telangana Electionتلنگانہ میں راہل گاندھی کی انتخابی مہم کا بس یاترا سے ہوگا آغاز

راہل گاندھی نے ملو گو میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے بی آر ایس اور بی جے پی پر شدید تنقید کی۔ انہون نے کہا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ بی آر ایس تلنگانہ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے۔ دونوں کے درمیان خفیہ سمجھوتے کا بھی امکان ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور بی آر ایس مل کر کام کر رہے ہیں۔ کانگریس قائد نے کہا کہ بی آر ایس نے پارلیمنٹ میں بی جے پی کی طرف سے پیش کیے گئے تمام بلز کی حمایت کی۔ بی آر ایس اور بی جے پی نے کانگریس کو شکست دینے کے لیے آپس میں اتحاد کیا۔ کے سی آر کے خلاف سی بی آئی، ای ڈی، آئی ٹی کیسز نہیں ہیں۔ یہ بی آر ایس اور بی جے پی کی ساز باز کا ثبوت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details