اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ:پولیس کے سامنے ایک شخص نے خود کو زخمی کرنے کی کوشش کی

تلنگانہ میں ایک شخص نے پولیس کی موجودگی میں ایک بڑے پتھر سے خود کو زخمی کرلیا۔اس شخص کا الزام ہے کہ اس کی بائیک کے تمام دستاویزات ہونے کے باوجود پولیس جان بوجھ کر اس کو ہراساں کررہی ہے۔

پولیس کے سامنے ایک شخص نے خود کو زخمی کرنے کی کوشش کی
پولیس کے سامنے ایک شخص نے خود کو زخمی کرنے کی کوشش کی

By

Published : Jun 14, 2021, 3:54 PM IST

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں اچانک ایک شخص نےسرعام سڑک پر پولیس کی موجودگی میں بڑے پتھر سے اپنے سر کو زخمی کرنے کی کوشش کی۔اس کی یہ حرکت تمام لوگوں کے لئے حیرت کا سبب بن گئی اور سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا۔

ضلع عادل آباد کی ایچوڑہ مین روڈ پر اس شخص کی یہ حرکت دیکھ کر لوگ ششدر رہ گئے۔

اس شخص کا الزام ہے کہ اس کی بائیک کے تمام دستاویزات ہونے کے باوجود پولیس جان بوجھ کر اس کو ہراساں کررہی ہے۔اس شخص نے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے پولیس نے اس کی بائیک کو ضبط کرلیا اور اس پر جرمانہ عائد کیا۔

پولیس کے ساتھ اس مسئلہ پر اس کی بحث وتکرار ہوئی۔ جس کے ساتھ ہی مقامی افراد وہاں جمع ہوگئے اور بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔

اس نوجوان کی اس حرکت کو وہاں موجود لوگوں نے اپنے فون میں ریکارڈ کیا۔جس کے بعد یہ ویڈیو دیکھتے دیکھتے ہی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔وہیں موجود پولیس نے نوجوان کو روکنے کی بھی کوشش نہیں کی اور تماشائی بنی رہی۔


یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details