اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کرر ہی ہے۔
تلنگانہ: تحصیلدار کی پھندہ لگاکر خودکشی - تلنگانہ کے ضلع نظام آباد
تلنگانہ کے ضلع نظام آباد رورل کے تحصیلدار گری دھر نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ انہوں نے اپنے مکان میں یہ انتہائی اقدام کیا۔
تلنگانہ: تحصیلدار کی پھندہ لگاکر خودکشی
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے گری دھر راو کا تبادلہ انتخابات کے موقع پر ضلع میں کیا گیا تھا تاہم انتخابات کے بعد ان کا دوبارہ تبادلہ حیدرآباد نہیں کیا گیا۔ان کا خاندان حیدرآباد میں ہی رہتا ہے اور وہ ضلع کے اروند نگر میں تنہا رہتے تھے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔