حیدرآباد:بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار گیندباز محمد سراج جو جنوبی افریقہ کے کامیاب دورہ کے بعد حیدرآباد پہنچے ہیں۔ محمد سراج کو حیدر آباد میں اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں قوالی کے پروگرام سے لطف اندوز ہوتے ہوے دیکھا گیا۔ محمد سراج میاں بھائی کے نام سے بھی مشہور ہیں۔انھوں نے جنوبی افریقہ میں میاں بھائی میجک دکھانے کے بعد اپنے آبائی شہر واپسی پر اس شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ان پر سے ان کے ساتھیوں اور مداحوں نے نوٹوں کی بارش کر دی۔
ویڈیو میں، وہ پرجوش مداحوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ باصلاحیت کرکٹر کو قوالی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ورلڈ کپ 2023 کے اختتام کے بعد انہوں نے حیدرآباد میں منعقدہ قوالی پروگرام میں شرکت کی تھی۔ انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا تھا۔