آج کل نوجوانوں میں تن سازی اور جسم کو خوبصورت بنانے کا شوق زیادہ ہو گیا ہے اس کی وجہ سے نوجوان اکثر جم کا رخ کرتے ہیں لیکن آج کل کے زیادہ تر کوچ کو تن سازی کے بارے میں علم نہیں ہے ۔
جب وہ ان نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہیں تو مناسب غذا اور ورزش بتانے سے قاصر ہوتے ہیں۔ باڈی بلڈنگ کے دوران بعض افراد مختلف قسم کی ادویات ہارمون فوڈ سپلیمنٹ استعمال کرتے ہیں جس سے وقتی طور پر ابھر آتے ہیں لیکن باڈی بلڈنگ کے بعد جسم کو معمول کے مطابق ورزش نہ کرنے سے منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جو باڈی بلڈنگ میں ادویات کا استعمال کرتے ہیں ان کا جسم باڈی بلڈنگ چھوڑنے کے بعد موٹا ہو جاتا ہے وزن بڑھ جاتا ہے اور دل اور جوڑوں کے امراض پیدا ہوتے ہیں وقتی طور پر مضبوط نظر آنے والا جسم اندر سے کھوکھلا ہو جاتا ہے۔