اردو

urdu

ETV Bharat / state

مانومیں فیروز بخت کے خلاف احتجاج - تلنگانہ نیوز

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں جمعہ کے روز چانسلر فیروز بخت کی آمد پر طلباء نے ان کے خلاف احتجاج کیا۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی

By

Published : Jan 25, 2020, 12:29 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 8:38 AM IST

مانو میں چانسلر فیروز بخت کو یونیورسٹی کے طلباء کی برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔ طلباء نے یونیورسٹی گیسٹ ہاؤس پر چانسلر کے گھیراؤ کی کوشش کی، تاہم طلباء کے ارادوں کو دیکھتے ہوئے چانسلر نے یونورسٹی سے تخلیہ کا ارداہ کیا اور پولیس کی موجودگی میں وہ یونیورسٹی سے خفیہ طور سے نکل گئے۔

اس دوران طلباء نے ان کی کار کو روکنے کی کوشش کی طلباء تنظیم کے صدر کے مطابق اس موقع پر پولیس نے طلباء پر لاٹھیاں برسائیں۔ در اصل چانسلر کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کی تائید میں مکتوب جاری کیا گیا تھا، جس پر طلباء میں ان کے خلاف شدید برہمی پائی جاتی ہے۔

طلباء پولیس کی جانب سے طلباء پر لاٹھیاں برسانے کے خلاف چانسلر سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ مانو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر عمر فاروق نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس واقعہ کے بعد کل رات سے طلباء احتجاج پر ہیں اور چانسلر کی معطلی تک یہ احتجاج روزانہ جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی پروگراموں میں شرکت کرنے والے طلباء کو پولیس کی ہراسانی کا سامنا ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 8:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details