اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest against Israel In hyderabad حیدرآباد میں مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ

حیدرآباد میں یونیورسٹی طلبہ کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، جہاں 'فلسطین زندہ باد، اسرائیل ڈاؤن ڈاؤن' کے نعرے لگائے گیے۔ مظاہرے میں شامل لوگوں میں اکثریت غیرمسلم طلبہ کی تھی۔ Protest against Israel In hyderabad

Etv BharatProtest agenst isril In hyderabad
Etv Bharat حیدرآباد میں مختلف یونیورسٹیز کے طلباء کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 1:43 PM IST

حیدرآباد میں مختلف یونیورسٹیز کے طلباء کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

حیدرآباد: حیدرآباد میں ٹینک بینڈ کے قریب امبڈکر مجسمہ کے روبرو یونیورسٹی طلبہ کی جانب سے اسرائیلی بربریت کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقعے پر طلبہ کی بڑی تعداد موجود رہی۔ طلبہ احتجاج کے دوران پلے کارڈ لیے ہوئے تھے، جس پر اسرائیل کے خلاف نعرے تحریر تھے۔
اس مظاہرے میں شامل لوگوں میں اکثریت غیر مسلم طلبہ کی تھی۔ حیدرآباد کی مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے آج فلسطین کی حمایت میں حیدرآباد کے بشیر باغ میں پرامن انداز میں مظاہرہ کیا۔ تمام احتجاجی طلبہ بشیر باغ میں واقع امبیڈکر مجسمہ کے قریب جمع ہو کر فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں مظاہرہ کیا۔

اس موقعے پر طلبہ نے ہندوستانی حکومت سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی۔ حیدرآباد پولیس نے فلسطین کی حمایت و اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء کو ڈٹینڈ کر لیا گیا۔ ڈٹینڈ طلباء کو پولیس اہلکاروں نے پولیس گاڑی میں دوسرے مقام منتقل کردیا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں طلباء کے گروپ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ پر اسرائیل کی بمباری کی مذمت میں نعرے لگائے۔ مظاہرے کے دوران طلباء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی تھا، جس میں فلسطین زندہ باد، اسرائیل ڈاون ڈاون کے نعرے تحریر تھے۔

وہیں اسرائیل فلسطین میں جاری جنگ میں، اسرائیلی فوج نے اس ہفتے کے آخر میں غزہ پٹی میں زمینی کاروائی کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن موسم کی خرابی کے باعث اتوار کو اسے کچھ دنوں کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ امریکی اخبار 'نیو یارک ٹائمز' نے یہ معلومات تین سینئر اسرائیلی فوجی افسران کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دی۔ منصوبے کے مطابق اسرائیلی فورسز کو غزہ شہر پر قبضہ کرنے اور انکلیو کی موجودہ قیادت کو تباہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس میں ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ساتھ ٹینکوں، سیپرز اور کمانڈوز کی شرکت کی امید تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

نیویارک ٹائمز نے حماس کے ایک اہلکار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کے جنگجو اپنی طرف سے غزہ شہر میں کئی چھپی ہوئی زیر زمین سرنگوں سے اچانک نکل کر اسرائیلی فوجیوں پر پیچھے سے حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس سے قبل امریکی تحقیقاتی صحافی سیمور ہرش نے کہا تھا کہ اسرائیل جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشن (جے ڈی اے ایم) گائیڈنس کٹس سے لیس بموں کے ذریعے غزہ پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس سے شہر مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details