اردو

urdu

ETV Bharat / state

فوڈ پائزننگ سے طالبات کی صحت متاثر - ریزیڈنشل اسکول

حیدرآباد کے ریزیڈنشل اسکول میں غذا کے باعث تقریباً 30 طالبات کی صحت متاثر ہوئی ہے جنہیں علاج کے لیے نیلوفر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

فوڈ پائزننگ سے طالبات کی صحت متاثر

By

Published : Jul 8, 2019, 4:56 PM IST

یہ واقعہ ونئے نگر میں واقع تلنگانہ حکومت کے تحت چلائے جانے والے حیدرآباد کے ایک ریزیڈنشل اسکول کے گرلز ہاسٹل میں پیش آیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق تقریبا تیس لڑکیوں کو علی الصبح پیٹ درد کی شکایت کے بعد ہسپتال لایا گیا اور اُن کا علاج جاری اور ممکنہ طور پر شام تک اسکول روانہ کیا جائے گا۔

فوڈ پائزننگ سے طالبات کی صحت متاثر

چھ ماہ کے اندر ریزیڈنشل اسکول میں فوڈ پوائزننگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل بھی چار مینار ریزیڈنشل اسکول فار گرلز میں اس طرح کا واقعہ پیش آچکا ہے۔

رکن اسمبلی نام پلی جعفر حسین معراج نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ریزیڈنشل اسکول میں فوڈ انسپکٹر کے تقرری کیلئے نمائندگی کریں گے۔

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے بتایا کہ حکومت آئندہ اس طرح کے واقعات پر قابو پانے کے اقدامات کریگی۔

ڈسٹرکٹ مائینارٹی ویلفئیر آفیسر قاسم حسین نے دواخانہ پہنچ کر لڑکیوں کی عیادت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details