اس کی بیوی نے کلکٹرسے کی گئی نمائندگی میں اس بات پر زور دیا کہ اس کے شوہر کو اس کے آبائی مقام واپس لانے کو یقینی بنایاجائے۔اس جیوتی نامی خاتون نے کہاکہ اس کے شوہر کا تعلق ضلع جگتیال کے دھرماپوری منڈل کے نکالاپیٹ گاوں سے ہے اور وہ گذشتہ چار برس سے دبئی میں پھنسا ہوا ہے۔
تلنگانہ کے جگتیال ضلع کا ورکر دبئی میں پھنس گیا - Dubai appeal for his evacuation
تلنگانہ کے جگتیال ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک ورکر دبئی میں گذشتہ چار برس سے پھنسا ہوا ہے۔پرواسی مترالیبر یونین کے والنٹیئرس نے اس ورکر کی بیوی کی رہنمائی کی تاکہ وہ کلکٹر سے اس تعلق سے نمائندگی کرسکے۔
جیوتی نے کہا کہ 30جولائی 2016کو ایک ایجنٹ نے اس کے شوہر کو ممبئی سے مسقط ورک ویزاپر روانہ کیا جہاں وہ ال ترکی نامی کمپنی میں تعمیری مزدور کا کام کرتاتھا تاہم اگست2016میں کنٹریکٹر نے اس کو غیر قانونی طورپر عمان کی سرحد پار کروائی جہاں وہ گذشتہ چار سال سے پھنسا ہوا ہے۔
اس سے کام نہیں لیاجارہا ہے اور نہ ہی اس کوتنخواہ دی جارہی ہے۔وہ کمرہ کا کرایہ بھی اداکرنے کے موقف میں نہیں ہے۔اس خاتون نے کلکٹر پر زور دیا کہ ”دبئی میں بھارت قونصلیٹ سے درخواست کی جائے کہ اس کو عارضی پاسپورٹ جاری کیا جائے جس کے ذریعہ اس کی وطن واپسی کو یقینی بنایاجائے۔”