تلنگانہ میں حکمران جماعت کے ایم ایل اے تاتیکونڈہ راجیا نے اسٹیشن گھن پور اسمبلی حلقہ سے بی آر ایس ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی کارکنوں اور ان کے چاہنے والوں سے مل کر زار و قطار رو پڑے۔ انہوں نے کیمپ آفس میں کارکنوں سے ملاقات کی۔ اس دوران امبیڈکر مجسمہ کے سامنے بیٹھ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے راجیا کے حق میں نعرے لگائے۔ ایم ایل اے کو دیکھ کر کچھ لوگوں نے آنسو بہائے۔ انہیں تسلی دیتے ہوئے ایم ایل اے بھی جذباتی ہو گئے اور روتے ہوئے اپنا درد ظاہر کیا۔ راجیا نے اپنے دکھ کا اظہار کیا کہ انہیں سازشوں سے ٹکٹ نہیں ملا۔
Station Ghanpur MLA Thatikonda Rajaiah بی آر ایس ٹکٹ نہ ملنے پر اسٹیشن گھن پور کے رکن اسمبلی کے راجیا جذباتی ہوگئے - بی آر ایس ٹکٹ نہ ملنے پر کے راجیا جذباتی ہوگئے
Station Ghanpur MLA Thatikonda Rajaiah emotional tears for not getting BRS ticket
Published : Aug 22, 2023, 7:34 PM IST
یہ بھی پڑھیں: Telangana Assembly Polls 2023 تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی آر ایس کے 115 امیدواروں کا اعلان
انہوں نے کہا کہ وہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی طرف سے کھینچی گئی لکیر کو عبور نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیف منسٹر کے وفادار ہیں۔ راجیا نے کہا کہ میں ہمیشہ عوام کے ساتھ رہوں گا۔ میرا مستقبل میرے بڑے بھائی چیف منسٹر کے ہاتھ میں ہے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ میں انتخابات کے لیے بی آر ایس کی جانب سے پہلی فہرست جاری کی گئی جس میں موجودہ سات ارکان اسمبلی کو شامل نہیں کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کافی وقت سے بی جے پی پر براہ راست تنقید نہ کرکے اب کانگریس پر سیدھا حملہ بول رہے ہیں۔ اتوار کے روز انہوں نے اپوزیشن کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر یہ پارٹی ریاست میں اقتدار میں آتی ہے تو پھر سرکاری دفاتر میں دلالی (بیچولیہ) کا دور شروع ہو جائے گا۔