اردو

urdu

ETV Bharat / state

جی ایچ ایم سی انتخابات سےمتعلق اعلامیہ

ریاستی الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق 21 نومبرسے قبل پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیار ہونی چاہیے۔

جی ایچ ایم سی انتخابات سےمتعلق اعلامیہ
جی ایچ ایم سی انتخابات سےمتعلق اعلامیہ

By

Published : Nov 11, 2020, 5:31 AM IST

اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کی نشاندہی کا کام 21 نومبر تک مکمل کرنے کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اسٹیٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جی ایچ ایم سی ایکٹ کے سیکشن 29 کے تحت ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے وارڈز کی نشاندہی کے بعد کمشنر جی ایچ ایم سی کی منظوری کے ذریعہ ان کی تشہیر کی جانی چاہیئے۔

اعلامیہ کے مطابق 21 نومبر سے قبل پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیار کرلی جائے۔ جی ایچ ایم سی کمشنر کی منظوری سے 13 نومبر کو پولنگ مراکز کا مسودہ ریٹرننگ عہدیداروں کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ 17 نومبر کی شام 5 بجے تک اعتراضات متعلقہ ریٹرننگ آفیسرس کے پاس داخل کئے جاسکتے ہیں۔ ریٹرننگ عہدیدار متعلقہ ڈپٹی کمشنرس کے ساتھ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے 16 نومبر کو اجلاس منعقد کریں گے۔ 18 نومبر تک تمام اعتراضات کی یکسوئی کردی جائے گی۔

ریٹرننگ عہدیدار پولنگ مراکز کی فہرست کمشنر جی ایچ ایم سی کو 19 نومبر کو پیش کریں گے۔ کمشنر جی ایچ ایم سی کی منظوری سے 21 نومبر کو پولنگ مراکز کی فہرست جاری کردی جائے گی۔ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں کمشنر جی ایچ ایم سی کو ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں انتہائی سادگی سے ہورہی ہیں شادیاں

ABOUT THE AUTHOR

...view details