مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد نے سال 23-2022 کے داخلے کا اعلان جاری کر دیا ہے جس میں یونیورسٹی کے مختلف کورسز میں داخلے کئے جائیں گے۔ اس کی اطلاع یونیورسٹی کے ویب سائٹ سے دی گئی۔ اس سال یو جی سی نے تمام سنٹرل یونیورسٹیز کے انڈر گریجویٹ کے کورسز میں سی یو ای ٹی(سنٹرل یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ) کے ذریعے داخلے کا اعلان کیا ہے، جس میں مانو کے بھی دیگر انڈر گریجویٹ کے کورسز کو شامل کیا گیا ہے۔ سی یو ای ٹی کے رجسٹریشن کا آخری تاریخ 22 مئی مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مانو میں پی ایچ ڈی، پوسٹ گریجویشن اور پروفیشنل ڈپلومہ جو کہ انٹرنس پر مبنی میں بھی داخلے دیئے جارہے ہیں، تمام طلبہ جو مانو میں داخلے کے خواہشمند ہیں وہ مقررہ تاریخ کے اندر ہی اپنے رجسٹریشن فارم مکمل کرلیں، تاکہ داخلے کی کاروائی یقینی بنا سکیں۔ Maulana Azad National Urdu University Hyderabad
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ہمیشہ سے سرگرم رہنے والی طلبہ تنظیم ایس آئی او (اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا) نے گزشتہ سال کی طرح جاریہ سال بھی طلبہ کے آسانی کے لئے ہیلپ لائن ڈیسک کا انعقاد کیا ہے جس کے ذریعے مختلف کورسز میں طلبہ کو رجسٹریشن کے دوران پیش آرہی دشواریوں کو حل کرنے کے لئے مدد فراہم کی جارہی ہے۔