اردو

urdu

ETV Bharat / state

سری لنکا بم دھماکوں میں ہلاک شخص کی لاش حیدرآباد منتقل

گزشتہ اتوار کو ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے حیدرآبادی تلسی رام کی لاش آج سری لنکا سے حیدرآباد پہنچائی گئی۔

By

Published : Apr 24, 2019, 11:16 PM IST

ہلاک شخص کی لاش حیدرآباد منتق

آج دوپہر تلسی رام کی لاش شمس آباد ایئرپورٹ سے ان کی رہائش گاہ واقع امیر پیٹ لائی گئی اور شام میں ان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

سری لنکا بم دھماکوں میں ہلاک شخص کی لاش حیدرآباد منتقل

تلسی رام پیشے سے ایک تاجر تھے۔وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ جمعہ کے روز سری لنکا گئے ہوئے تھے۔ انہوں نے ہوٹل شنگریلا میں قیام کیا جہاں اتوار کی اولین ساعتوں میں ہوئے جان لیوا بم دھماکوں میں تلسی رام ہلاک ہوئے جبکہ ان کے ایک دوست زخمی ہوئے تھے۔


تلسی رام کی موت پر ارکان خاندان اور احباب کے علاوہ محلے میں غم کی لہر دیکھی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details