بتایا جاتا ہے کہ حلیم کو حیدرآباد کے نظام کی حفاظت میں مامور عرب سپاہی پکایا کرتے تھے جس سے یہ کھانا حیدرآباد میں بہت زیادہ مقبول ہُوا۔ بنیادی طور پر حلیم کی دو اقسام ہوتی ہیں۔ ایک حلیم وہ ہے جس میں گوشت، دلیہ اور دیگر مصالحے جات ڈالے جاتے ہیں۔ دوسری قسم میں تین سے چار طرح کی دالیں بھی شامل کی جاتی ہیں۔
روایتی طور پر حلیم باریک پسی ہوئی ہوتی ہے لیکن بہت سے لوگ گوشت میں ریشوں کو پسند کرتے ہیں۔
بنیادی طور پر حلیم مین کورس کا حصہ ہوتا ہے لیکن حیدرآباد میں اسے بطور اسٹارٹر اور رمضان المبارک میں افطار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جس کی قیمت 60 روپے سے لے کر 300 روپے تک ہوتی ہے۔