اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآبادی 'نان' کا ذائقہ اب بھی برقرار - قطب شاہی

حیدرآبادی بریانی، ایرانی چائے، نہاری اور نان کی روٹی، قطب شاہی دور کے مرغوب غذاؤں میں سے ایک ہے۔ پیش ہے نان کی روٹی پر خصوصی رپورٹ

نان کی روٹی لذیذ غذا، شاہی پکوان

By

Published : Jul 7, 2019, 2:48 PM IST

قطب شاہوں کے شہر حیدرآباد دکن ایک طرف ثقافتی ادبی اور تاریخی عمارتوں کا شہر ہے، تو دوسری جانب یہ شہر کھانوں کا شہر بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حیدرآباد ذائقہ دار کھانوں کے لیے اپنا ایک الگ مقام رکھتا ہے۔

نان کی روٹی پر خصوصی رپورٹ

نان کی روٹی جو شاہی دسترخوان کی زینت ہوا کرتی تھی۔ آج بھی نان کی روٹی کے بغیر دعوت ادھوری سمجھی جاتی ہے۔

نان کی روٹی، میدہ، گھی اور خمیر سے تیار کی جاتی ہے- یہ روٹی موٹی لیکن نرم ہوتی ہے۔ جسے مریضوں کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

نان کی روٹی لذیذ غذا، شاہی پکوان

شہر حیدرآباد میں منشی نان کی دکان نامپلی میں ایک تاریخی حیثیت رکھتی ہے۔ منشی نان دوکان سو برس سے اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے۔

منشی صاحب کی نان روٹی کو آصف جاہی بادشاہوں اور نوابوں نے اپنے دسترخوان میں شامل رکھا۔ آج بھی منشی صاحب کی نان روٹی نے اپنا مقام اور اپنی مقبولیت میں کمی ہونے نہیں دیا۔

آج بھی منشی صاحب کی نان کی دکان پر لوگ قطاروں میں خریداری کرتے ہیں-

ABOUT THE AUTHOR

...view details