خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے جنوبی وسطی ریلوے نے زون میں خاص طور پر تنہا سفر کرنے والوں کے لئے “میری سہیلی” مہم کا آغاز کیا ہے۔
خواتین ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کی ایک ٹیم نے خواتین مسافروں سے بات چیت کی جس میں انھیں سفر کے دوران اہم چیزوں کا خیال رکھنے کی بات کہی۔ اس کے لئے قریب آٹھ ٹرینوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
بات چیت کے دوران عہدیداروں نے مسافروں کو ایک ہنگامی رابطہ نمبر بھی دیا جو ’182‘ ہے۔
مسافروں کو بتایا گیا کہ آر پی ایف کی ٹیم مسافروں کی مدد کے لئے اسٹیشنوں پر موجود ہوگی۔ یہ ٹیم خاتون مسافروں کی سیٹ نمبر اکٹھا کرے گی اور انھیں سفر کی تفصیلات کے بارے میں آگاہ کرے گی۔ راستوں پر آنے والے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ڈیوٹی آر پی ایف کے اہلکار متعلقہ کوچوں اور برتھوں پر بلا روک ٹوک نظر رکھیں گے اور اگر ضرورت پیش آئے تو مسافروں سے بات چیت کریں گے۔
ٹرین میں آر پی ایف / آر پی ایس ایف اپنی ڈیوٹی کی مدت کے دوران کوچوں / شناخت شدہ برتوں کا احاطہ بھی کرے گا۔ آر پی ایف کی ٹیمیں منزل مقصود اسٹیشنوں پر شناخت شدہ خواتین مسافروں سے آراء بھی جمع کریں گی۔ اگر “میری سہیلی” اقدام کے تحت ٹرین میں سفر کرنے والی کسی بھی خاتون مسافر کی طرف سے کچھ تکلیف کی کال موصول ہوتی ہے تو کال کے تصفیے کی نگرانی سینئر افسران کی سطح پر کی جائے گی۔
جنرل منیجر گجانان مالیا نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ایس سی آر سے گزرنے والے پروگرام کے تحت دوسرے زون کی نامزد ٹرینوں میں بھی اس زون کے آر پی ایف اہلکار شرکت کر رہے ہیں۔
اس منصوبے کے تحت مندرجہ ذیل ٹرینیں شامل ہیں: