اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: چھٹی تا آٹھویں جماعتوں کا آج سے دوبارہ آغاز - تلنگانہ میں اسکول دوبارہ شروع

تلنگانہ میں 24 فروری سے تمام اسکولوں میں موجود 6 ویں جماعت تا 8 ویں جماعت کے لئے بھی تعلیمی سرگرمیاں شروع کردی جائیں گی لیکن ان باضابطہ کلاسس میں شرکت کیلئے تمام طلبہ کو والدین اور سرپرستوں کی جانب سے رضامندی کا مکتوب داخل کرنا ہوگا۔

تلنگانہ: چھٹی تا آٹھویں جماعتوں کا آج سے دوبارہ آغاز
تلنگانہ: چھٹی تا آٹھویں جماعتوں کا آج سے دوبارہ آغاز

By

Published : Feb 24, 2021, 7:01 AM IST

ریاستی حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم کی تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد 24فروری سے چھٹی تا آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لئے بھی باضابطہ تعلیم کے آغاز کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

تلنگانہ میں 24 فروری سے تمام اسکولوں میں موجود 6 ویں جماعت تا 8 ویں جماعت کے لئے بھی تعلیمی سرگرمیاں شروع کردی جائیں گی لیکن ان باضابطہ کلاسس میں شرکت کیلئے تمام طلبہ کو والدین اور سرپرستوں کی جانب سے رضامندی کا مکتوب داخل کرنا ہوگا اور جن طلبہ کے والدین اور سرپرست اپنے بچوں کو اسکول روانہ کرنے کے لئے راضی ہیں ان کو ہی کلاسس میں شرکت کی اجازت حاصل رہے گی اور اسکولوں پر لازمی ہوگا کہ وہ ایک جماعت میں 20 سے زائد طلبہ کو نہ بٹھائیں اور اور سابق میں جاری کئے گئے کورونا وائرس کے تمام رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔

وزیراعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے محکمہ تعلیم کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد یہ احکام جاری کئے ہیں اور ان احکامات کے متعلق ریاستی وزیر تعلیم مسز سبیتا اندراریڈی نے اعلان کیا۔

چیف سیکریٹری تلنگانہ سومیش کمار نے ریاست کے تمام ضلع کلکٹرس ‘ محکمہ صحت ‘ محکمہ تعلیم کے علاوہ دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ٹیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24 فروری سے اسکولوں میں باضابطہ تعلیم چھٹی تا آٹھویں جماعت تک کے لئے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اس اعلان کے ساتھ ہی 17لاکھ 24 ہزار طلبہ اسکولوں کو پہنچنا شروع ہوجائیں گے لیکن ان طلبہ کے لئے اسکولوں میں تمام حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے علاوہ انہیں بہتر سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ یکم فروری کو نویں اور دسویں جماعت کی باضابطہ کلاسس کے آغاز کے لئے جو رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے تھے ان پر مؤثر عمل آوری کو لازمی بنایا جائے ۔

سومیش کمار نے ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اضلاع میں ڈسٹرکٹ لیول ایجوکیشن مانیٹرنگ کمیٹی کو متحرک کرتے ہوئے اس بات کا جائزہ لیں کہ تمام اسکولوں میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر عمل آوری کی جارہی ہے یا نہیں اور جن اسکولوں میں ان رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری نہیں کی جارہی ہے ان کے خلاف کاروائی سے گریز نہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details