حیدرآباد میں کورونا سے متاثرہ 5 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے جبکہ ایک مریض کو صحتیابی کے بعد ہسپتال سے چھٹی دیدی گئی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص کی رپورٹ مثبت پائی گئی جبکہ وہ برطانیہ سے سفر کرکے یہاں آیا تھا۔ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کےلیے ریاست کے اعلیٰ عہدیداروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف موضوع پر گفتگو کی گئی۔
ریاستی وزیر صحت نے ایک اور مریض کے بارے میں بتایا کہ کریمنگر کا سفر کرنے والا انڈونیشیا کا ایک شہری اس وبا سے متاثرہ پایا گیا، اس کا معائنہ مثبت آیا ہے۔ یہ شخص کریمنگر میں منعقدہ ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے انڈونیشا کے 10 رکنی گروپ کے ساتھ یہاں پہنچا تھا۔
10 رکنی گروپ میں 3 بھارتی بھی شامل ہیں اور انہیں حیدرآباد کے گاندھی ہسپتال میں سب سے الگ رکھا گیا ہے۔