حیدرآباد میں کورونا وبا سے مرنے والے 60 سالہ شخص کی آخری رسومات 6 دن تاخیر سے ادا کی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق حکام کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے لواحقین کو چھ دن کی تاخیر کے بعد لاش حوالہ کی گئی۔
ملاپور کی اناپورنا کالونی کے رہنے والے شخص کو شدید بخار کی شکایت کے بعد عثمانیہ ہسپتال میں شریک کیا گیا تھا جبکہ دو دن بعد مریض کے رشتہ داروں کو مطلع کیا گیا کہ مریض کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا ہے اور پھر صرف پندرہ منٹ بعد ہسپتال سے دوبارہ فون موصول ہوا اور لواحقین کو مریض کی کورونا سے موت کی اطلاع دی گئی۔
بعدازاں لاش کو ناچارم پولیس کے حوالہ کردیا گیا لیکن یہاں کچھ اہلکاروں کے کورونا پازیٹیو آنے کے بعد پولیس اسٹیشن میں عملہ کی کمی ہوگئی اور لاش کو لواحقین کے حوالہ کرنے میں کافی تاخیر ہوئی۔